
واٹس ایپ کمپنی کی جانب سے اپلیکیشن کے لئے نئے فیچر کا اعلان کیا گیا ہے جس میں صارفین اپنے اکاؤنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز میں استعمال کرسکیں گے۔
اس فیچر کے حوالے سے کمپنی نے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس فیچر کی بدولت آپ اپنے اکاؤنٹ کو 4 ڈیوائسز میں بیک وقت استعمال کرسکیں گے جبکہ آئی پیڈ سپورٹ بھی جلد دستیاب ہوگی۔
ملٹی ڈیوائس فیچر کے بعد واٹس ایپ کو بھی فیس بک میسنجر کی طرح متعدد ڈیوائسز میں استعمال کیا جاسکے گا۔
کمپنی کی جانب سے یہ فیچر ملٹی ڈیوائس فیچر اب پبلک بیٹا ورژن میں جاری کیا جارہا ہے تو بیٹا ٹیسٹر اس کو استعمال کرکے فیڈبیک دے سکتے ہیں تاہم عام صارفین کے لئے اس فیچر کی دستیابی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News