بالی وڈ فلم کی اداکارہ رینکو سنگھ نیکمبھ کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی وڈ فلم “ڈریم گرل ” میں اہم کردار ادا کرنے والی بھارتی اداکارہ “رینکو سنگھ نیکمبھ” نے بخار کے سبب 25 مئی کو کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔
ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق رینکو سنگھ کا کورونا مثبت نکلا تاہم ڈاکٹرز کے مشورے سے انہیں گھر پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔
لیکن ادویات کے باوجود اداکارہ کے بخار میں کمی نہیں آئی اور پھر انہیں ہسپتال داخل کرنا پڑا۔
کورونا جنرل وارڈ میں علاج معالجے کے باوجود رینکو کی طبیعت سنبھلنے میں نہیں آ رہی تھی جس پر انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا مگر “مرض بڑھتا رہا جوں جوں دوا کی ” کے مصداق اداکارہ کی حالت تشویشناک ہو گئی اور وہ آخر کار زندگی کی بازی ہار گئیں۔
اداکارہ کے اہلخانہ کورونا وبا میں مبتلا تھے اور اداکارہ میں بھی انہی سے وائرس منتقل ہوا۔
اداکارہ کے گھر والوں نے بتایا کہ رینکو دمے کے مرض کا بھی شکار تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
