Advertisement
Advertisement
Advertisement

تاجروں میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کے معاملے میں پھوٹ پڑگئی

Now Reading:

تاجروں میں دکانیں 8 بجے تک کھولنے کے معاملے میں پھوٹ پڑگئی

کراچی میں تاجروں کے درمیان دکانیں 8 بجے تک کھولنے  کے معاملے میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ تاجر اتحاد کے سربراہ  شیخ حبیب اور آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا نے دکانیں رات 8 بجے تک کھولنے کی مخالفت کردی ہے۔

اس ضمن میں چئیرمین کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ دو روز سے صوبائی وزرا سے رابطے میں ہیں امید ہے کی پیر سے حکومت سندھ کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی۔

شیخ حبیب کا کہنا ہے کہ چند تاجر رات 8 بجے تک دکانیں کھول کر اس سسٹم کو کس جانب لے جارہے ہیں ہم محاذ آرائی کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

شیخ حبیب نے مزید کہا کہ تاجروں نے 15 ماہ میں سندھ حکومت سے مکمل تعاون کیا ہے تو دو دن اور تعاون کرلے۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی بھی یہی پالیسی ہے کہ کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کیا جائے۔

 صدر آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم سندھ حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے دکانیں 6 بجے بند کرینگے ہم تاجروں کے رات 8 بجے تک دکانیں کھولنے کے اس فیصلے کی حمایت نہیں کرسکتے۔

حماد پونا کا مزید کہنا ہے کہ ہم حکومت سے رابطے میں ہیں امید ہے 6 جون سے ہمیں ریلیف دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر