ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں فائرنگ کا واقعہ کابلی بازار میں پیش آیا ہے۔
ایس ایس پی کے مطابق چار اہلکار انٹیلی جنس اطلاعات پرعلاقے میں گئے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں کی تعداد کم دیکھ کر حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار کے پاس پستول تھی اس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی تھی۔
غلام مرتضیٰ تبسم نے بتایا کہ دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آکر چپس فروش ہلاک ہوا جبکہ ایک پولیس اہلکار کو پکڑ کر منشیات فروشوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار مشکل سے جان بچا کرعلاقے سے نکلے، اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ چپس فروش کو منشیات فروشوں کی گولی لگی ہے۔
غلام مرتضیٰ تبسم نے کہا کہ منشیات فروش اور ان کے حامی افراد احتجاج کرتے ہوئے الزام پولیس پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہم معاملے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ چار پولیس اہلکاروں میں سے دو سادہ لباس اور دو وردی میں ملبوس تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News