امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آپسی لڑائیاں مسلمانوں کو کمزور کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مغربی طاقتیں مسلمانوں کو رنگ، نسل اور قومیت کی بنیاد پر لڑا رہی ہیں، عالم اسلام دشمنوں کو پہچاننے اور سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک جان ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا اور شام کے بحران کا فائدہ اسرائیل اٹھا رہا ہے، بیت المقدس کی حفاظت امت مسلمہ کا اولین فرض ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ اللہ کا حکم ہے ایک ہو جاؤ ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے، غزہ کی تعمیر نو کی تمام تر ذمہ داری او آئی سی پر عائد ہوتی ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے اسلامی ممالک کو ایک مشترکہ فورس تشکیل دینی چاہئیے، وقت کا تقاضا ہے کہ فلسطینیوں کی جدوجہد کا ساتھ دیا جائے اور جن ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا وہ اپنا فیصلہ واپس لیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے دوران انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں ، کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News