Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنت مرزا کا بشریٰ انصاری کی نفرت انگیز پوسٹ پر ردِعمل

Now Reading:

جنت مرزا کا بشریٰ انصاری کی نفرت انگیز پوسٹ پر ردِعمل

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کی نفرت انگیز پوسٹ پر ردِعمل دے دیا۔

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر  اسٹوری شیئر کی ہے۔

جنت مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں بشریٰ انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ اس طرح کسی پر بھی تنقید نہیں کرسکتیں جبکہ آپ کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔

بشریٰ انصاری کی نفرت انگیز پوسٹ پر جنت مرزا کا ردِعمل

ٹک ٹاک اسٹار نے لکھا کہ آپ اسلام کے بارے میں کیسے بات کرسکتی ہیں جبکہ آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلا رہی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ آپ بھی ڈانس کرتی ہیں، اداکاری کرتی ہیں اور کئی ایوارڈ شوز میں ڈانس پرفارمنس بھی کی ہیں تو آپ آج دوسروں پر تنقید کیوں کررہی ہیں؟

اُنہوں نے لکھا کہ مجھے آج احساس ہوا آپ کے پاس دل نہیں ہے، بس اتنا کہوں گی دوسروں پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں لازمی جھانکیں۔

دوسری جانب انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کبھی کسی کو بددعا دینا اور کبھی لعنت، یہ اچھا اخلاق نہیں ہے۔

ٹک ٹاک اسٹار نے مزید لکھا کہ امّاں جی! وقت نکال کر حقیقت جانیے اور پھر تنقید کیجیے، اللّہ آپ کو خوش رکھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنت مرزا نے ایک پروموشن ویڈیو بنائی تھی جس میں اُنہوں نے ایک نجی برانڈ کا لباس زیب تن کیا تھا اور ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا۔

جنت مرزا کی یہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔

Advertisement

بعد ازاں جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برادری سے معافی مانگی جس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوگیا۔

اب گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ شیئر کی تھی۔

بشریٰ انصاری نے کہا پوسٹ میں لکھا کہ ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا‘

بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی تاہم اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر