Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستی بجلی کیلئے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، شاہ محمودقریشی

Now Reading:

سستی بجلی کیلئے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، شاہ محمودقریشی
وزیرخارجہ

وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سستی بجلی کے حصول کیلئے شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چلڈرن اسپتال ملتان میں نئے سولر سسٹم کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سولر سسٹم پر منتقل ہونے سے اسپتال کو مفت بجلی  فراہم کی جائیگی۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہائیڈرل پراجیکٹ کی فنڈنگ مکمل ہوچکی ہے اور پاکستان بھر میں اگلے 10 سالوں کے دوران ہائیڈرل پراجیکٹ کے منصوبے مکمل ہوجائیں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مہنگی بجلی جیسے چیلنجز کا سامنا  ہے اور بجلی سستی کرنے کیلئے ہمارے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے لیکن سستی بجلی کیلئے پن بجلی اور شمسی توانائی کی طرف جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پن اورشمسی توانائی منصوبوں سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی اور درست منصوبہ بندی سےعوام کے ٹیکس کا پیسہ بھی بچایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر