
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کل جو کچھ بھی بحریہ ٹاؤن میں ہوا اس کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے دیگر پی ٹی آئی اراکین سندھ اسمبلی کے ساتھ بحریہ ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل جو بحریہ ٹاؤن میں جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار ہوئی اس پر پورا پاکستان حیران ہے۔
خرم شیر زمان نے بحریہ ٹاؤن میں ہنگامہ آرائی سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ18 ترمیم کے بعد امن و امان کی صورتحال پر قابو پانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن کل سندھ حکومت کہیں نظر نہیں آئی۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ کل سندھ حکومت تماشائی بنی ہوئی تھی، سندھ حکومت اور آئی جی امن قائم کرنے کے بجائے بل میں چھپنا زیادہ بہتر سمجھتے ہیں۔
خرم شیر زمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کل بحریہ ٹاؤن میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتی ہے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر کا کہنا تھا کہ کل بحریہ ٹاؤن میں 4 سے 5 ارب کا کل نقصان ہوا ، جتنا بھی نجی پراپرٹی کا نقصان ہوا ہے سندھ حکومت اس کا ازالہ کرے۔
خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس صاحب سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جن کی بحریہ ٹاؤن میں سرمایہ کاری ہے، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ کل جو جماعتیں پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں میں شامل تھی ان کے خلاف کارروائی کی جائے، وزیراعظم سے درخواست کی ہے کہ وفاقی اداروں سے اس کی تحقیقات کرائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News