Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ، مریم اورنگزیب

Now Reading:

موجودہ حکومت نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کا وزیراعظم خود چور ہو تو عوام قرض اور بیروزگاری کی دلدل میں دھنس جاتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔

مریم اورنگزیب نے ‎ عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاریخی 15ہزار ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل میں عوام کو دھنسایا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور مافیا کی جیبیں بھریں۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ، ‎ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان  سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب 2018ء اور 2021ء کے معاشی اعداد و شمار کا موازنہ جاری کریں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے اعداد و شمار کے باوجود ن لیگ کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نالائق، جھوٹی اور کرپٹ حکومت تباہ شدہ معیشت پر فخریہ بیانات دیتی ہے۔ معیشت زمین بوس کرنے کے بعد جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر