پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سمندروں کا دن منایا جارہا ہے۔
یہ دن منانے کا مقصد سمندر پرانسانی اقدامات کے اثرات کو اجاگر کرنا اور سمندروں کے مستحکم نظم ونسق کے لئے عالمی سطح پرایک تحریک تیارکرنا ہے۔
رواں سال اس دن کا موضوع ہے ”سمندر!زندگی اورذریعہ معاش” ہے۔
اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ سمندر ہماری زمین کا دل اور پھیپھڑے ہیں یہ زمین پر استعمال ہونے والا چالیس فیصد تازہ پانی اور 75 فیصد آکسیجن پیدا کرتے ہیں جس سے ہم سانس لیتے ہیں، اس مناسبت سے سمندروں کا ماحول انسان اور اس کی بقاء کے لئے انتہائی اہم ہے۔
سمندری آلودگی نا صرف ساحل پر مقیم انسانوں بلکہ سمندر میں موجود نباتات اور سمندری حیات کے لئے سنگین ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
