
مسلمان تو نہیں لیکن اتنا جانتا ہوں کہ قرانِ پاک کی آیات لکھنے کیلئے پاکیزگی ضروری ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے انیل کمار نامی ہندو خطاط اسلام سے متاثر ہونے کے بعد خطاطی کے فن سے مساجد کی دیواروں خوبصورت بنانے لگے ہیں۔
بھارتی خطاط انیل کمار کا کہنا ہے کہ خود مسلمان تو نہیں لیکن یہ ضرور جانتا ہوں کہ قرآنی آیات لکھنے کیلئے پاکیزگی ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اردو ایک میٹھی اور شیریں زبان ہے اور مجھے اس سے محبت ہوگئی ہے جس کے بعد مجھے اردو سیکھنے کا شوق پیدا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ انیل کمار نے دکانوں اور دفاتر کے سائن بورڈز اور بینرز سے نقل کر کے لکھنا شروع کیا تھا جس میں لکھتے لکھتے الفاظ کی شناخت ہو گئی اور اردو زبان پڑھنی لکھنی آ گئی۔
انیل اردو کے علاوہ عربی، ہندی، انگریزی، تیلگو اور بنگالی لکھنا جانتے ہیں، خطاطی کے علاوہ ان کو نعتیہ کلام پڑھنے کا بھی شوق ہے اور انھوں نے درجنوں نعتیں بھی یاد کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News