پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی مایہ ناز ادکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ان کی شہرت کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔
مسئلہ کشمیر پر بات کرنے سے انکار کے بعد تنقید کا نشانہ بننے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کیے گئے بیان میں کہاہے کہ مجھے کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، جس ایونٹ کی وڈیوکو لے کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، اُسی ایونٹ کے دوران میں نے کشمیر کے معاملے پر بات کی تھی جس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جبکہ ایسے اور بھی وڈیو کلپس ہیں۔
تنقیدکر نے والوں کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرا مستقبل خراب کرنے سے پہلے تنقید کرنے والے پہلے معاملے کو پوری طرح جانچ لیا کریں، کشمیر کےمعاملے کو لے کر میری شہرت کو داغدار نہیں کیا جاسکتا ۔میں کشمیر کے لیے لڑتی رہوں گی جیسے لڑتی آئی ہوں۔
Not that any clarification is needed. But here are clips frm the same event as the leaked video where I think I am talking abt Kashmir – there are several others as well. Before defaming me in future – look at the whole picture first. Tarnishing my image in this way will not..1/2 pic.twitter.com/VVYEIoU4qn
Advertisement— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم ہے کہ میری رائے کی بہت اہمیت ہے اورمیں کبھی بھی ناانصافیوں کے خلاف لڑنے سے نہ شرماؤں گی اورنہ پیچھے ہٹوں گی۔
2/2… Tarnishing my image in this way will not stop me from fighting for the Kashmiri cause as I have been. I am humbled by the fact that my opinion means so much. I see it as a responsibility and will not shy away for fighting for injustices where ever I see them.
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) October 1, 2019
واضح رہے کہ حال ہی میں ایک تقریب کے دوران مہوش حیات سےایک رپورٹرنےکشمیرکےمسئلے پرسوال کیاتھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ انہوں نےیتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھالی ہے اور اس سلسلے میں ایک یتیم خانےکاافتتاح بھی کیاہے، کیاوہ ایسی ہی ذمہ داری کشمیر کےبچوں کیلئےبھی اٹھائیں گی۔
اداکارہ کشمیر کے حوالے سےرپورٹرکے سوال کاجواب دینے کے بجائےکتراتی رہیں اورمتعدد بار ایک ہی سوال پوچھے جانے پرانہوں نےیہ کہہ کرجواب دینےسے انکار کردیاکہ انہیں کشمیرسے متعلق تبصرہ کرنےسے منع کیاگیاہے۔جس پرسوشل میڈیا صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پاکستان سے انہیں دیئے گئے تمغہ امتیاز واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
