Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، جاوید اقبال

Now Reading:

نیب کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں، جاوید اقبال
chairman nab in medical university

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  نے کہا ہے کہ نیب کے دروازے  تمام افراد کیلئے کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کنگ ایٖڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیمک توکچھ دوائیوں سے ٹھیک ہوسکتی ہے لیکن کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جس نے ہمارے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں، اب تو غالبا سرجری کے بغیر کرپشن کا خاتمہ ممکن نہیں ہےجس کے لیے معاشرے کے تمام طبقوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہ نیب کی وجہ سے ملک کی معیشت میں ترقی نہ کرنے کے تاثرکویکسرمستردکرتے ہیں، یہ ایک محض الزام ہے اور نیب کے دروازے بزنس کمیونٹی اور بیوروکریسی سمیت تمام افراد کے لیے کھلے ہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تاجروں کی شکایات کے ازالہ کیلئے تمام ڈویژنز میں ڈائریکٹر کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ 4 ماہ اور 24 دن گزر جانے کے باوجود ایک بھی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومتیں آتی جاتی ہیں مگر نیب کی وفاداریاں صرف پاکستان کے ساتھ ہیں، آج ہم اربوں ڈالر کے مقروض ہیں، جو کہاں خرچ ہوئے یہ آج تک پتہ نہیں چل پایا ہے اور نیب جب یہ پوچھتی ہے کہ یہ اربوں روپیہ کہا خرچ ہوا تو اس میں کونسی غلط بات ہے۔

Advertisement

اس موقع پر چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ کرپشن کی رقوم واپس کب لائی جائیں گی، ملک میں 70 سال سے کرپشن جاری ہے، ریکوری کیلئے کچھ وقت تو دیں تاکہ رقوم واپس لاسکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
ملاکنڈ: سوات موٹروے پر خوفناک ٹریفک حادثہ؛ 15 افراد جاں بحق، 8 زخمی
لیاقت علی خان کی شہادت قومی سانحہ تھی ، مصطفیٰ کمال ، برسی پر شہیدِ ملت کو خراج عقیدت پیش
کراچی میں پانی کا بدترین بحران ، شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر