
عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے حوالے سے محققین نے نئے انکشافات کیے ہیں۔
امریکی محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کا جنم لیبارٹری میں نہیں ہوا تھا اور نہ ہی لیبارٹری میں اس وائرس سے کسی قسم کی چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔
تحقیق سے وائرس کے منصوعی ہونے اور اسے انسانوں میں منتقلی کے لئے بنائے جانے کے نظریات کی بھی نفی ہوتی ہے۔
محققین نے بتایا ہے کہ فیورین شگاف والی جگہ پر ایسی عجیب خصوصیات ہیں جسے کوئی انسان ڈیزائن ہی نہیں کرسکتا ہے۔
محققین کا دعویٰ ہے کہ یہ وائرس قدرتی ذخائر سے فطرتاً پیدا ہوا اور پھر انسانوں کو اپنی لپیٹ میں لیتا چلا گیا تھا۔
حالیہ تحقیق نے عالمی ادارہ صحت کی کورونا وائرس کے ابتداء سے متعلق تحقیق وائرس کے قدرتی ماخذ کے بارے میں اصل قیاس آرائی کو بھی مزید تقویت ملتی ہے۔
ارتقائی متعدی امراض کے معروف ماہرین نے مارچ 2020 میں ہی یہ راز جان لیا تھا کہ کورونا وائرس کو لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News