وزیر تعلیم ومحنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت بورڈ امتحانات کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں سندھ میں نویں تا انٹر تک کے امتحانات کے انعقعاد ، امتحانات میں شفافیت ، نظام امتحانات میں اصلاحات ، آئندہ بورڈ امتحانات کے اوقات اور طریقہ کار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے سندھ میں تعلیمی اداروں کو پہلی سے آٹھویں تک اسکول کھولنے، نویں اور دسویں کے امتحانات کے انعقاد سمیت دیگر معاملات کا فیصلہ کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت کی گئی ہے کہ نویں سے بارہویں تک کے امتحانات کے لئے امتحانی مراکز میں اضافہ ، پریکٹیکل امتحانات سمیت دیگر چیزوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں تعلیم کے حوالے سے تمام فیصلے اسٹیک ہولڈر کی مشاورت کے بعد ہوں۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سکریٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو ، سیکرٹری کالج ایجوکیشن خالد حیدر شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر فوزیہ ، چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی سعید احمد اور چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ حیدرآباد محمد میمن و دیگر نے شرکت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News