
پی آئی اے کی جانب سے ویکسین لگوانے والوں کو خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے اعلان کے مطابق ویکسین لگوانے والے افراد کو ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت دی جائے گا اور اس فیصلے کا اطلاق آج سے کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت صرف کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد دی جائے گی۔
خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے یہ اعلان ویکسین لگوانے والے 50 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لئے کیا گیا ہے جنہیں اندرون ملک پروازوں پر کرائے میں 10 فیصد رعایت دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News