
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورہ حسین کی 20 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی 20 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ماورہ حسین نے اپنی ایک 20 سال پرانی تصویر کے ساتھ حالیہ تصویر کا موازنہ کیا ہے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ جہاں تو مسکرائے میری منزل وہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ایک خاص شخص نے انہیں بتایا ہے کہ آپ بچپن میں کون تھے یہ یاد رکھیں اور اس چھوٹے مخلص انسان پر فخر کرنے کی کوشش کریں، آپ کبھی بھی سیدھے راستے سے نہیں بھٹکیں گے، انشاء اللّٰہ۔
ماورہ نے اپنی تصویر کے بارے میں کہا کہ 20 سال گزر گئے لیکن ابھی بھی میں پہلے جیسی ہی نظر آتی ہوں۔
اداکارہ کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News