Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت پروجیکشن پر غربت کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے، ثانیہ نشتر

Now Reading:

حکومت پروجیکشن پر غربت کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے، ثانیہ نشتر
ثانیہ

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت پروجیکشن پر غربت کے خاتمے کیلئے کام کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ثانیہ نشتر نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ اقتصادی جائزہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے احساس پروگرام کا لائحہ عمل بنا تھا، پہلے سال اس کے ہم نے انتظامی ڈھانچے بنائے اور اس کا انفراسٹرکچر ڈیویلپ کیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے کہا کہ ہم نے کووڈ 19 کے دوران غریب افراد کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ اپنے باقی اہداف پر بھی نظر رکھی ہے ۔

ثانیہ نشتر نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے فوری طور پر غریب افراد کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے احساس پروگرام کے تحت 15 ملین لوگوں کو 179 ارب روپے کی مالی مدد فراہم کی ۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا کہنا تھا کہ کووڈ 19 کی عالمی وباء کے باعث 24 ملین افراد جو دہاڑی دار یا عام آدمی تھے، ان کی معیشت کا پہیہ یکایک رک گیا اور وہ مشکلات سے دوچار ہو گئے۔

Advertisement

ثانیہ نشتر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے کووڈ 19 کے دوران اپنے باقی اہداف حاصل نہیں کیے بلکہ بہتر حکمت عملی کے تحت احساس پروگرام کے تمام منصوبوں کو جاری رکھا اور متحرک انداز میں کووڈ 19 کے باعث مالی مشکلات کا شکار افراد کو کیش فراہم کیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے کہا کہ کوشش تھی کہ شفاف، منظم اور غیرجانبدارانہ حکمت عملی کے تحت کام کریں اور بڑی حد تک ہم اس میں کامیاب ہوئے۔

ثانیہ نشتر نے یہ بھی کہا کہ کووڈ 19 کے دوران 50 نشوونما مراکز قائم کئے ہیں، سماجی تحفظ کے تعلیمی وظائف کے نظام کے تحت 50 اضلاع سے اس کا دائرہ کار پورے ملک میں لے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر