
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اُشنا شاہ نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
اداکارہ اُشنا شاہ نے بتایا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں مرد اور خواتین فنکاروں کے ساتھ مختلف قسم کا رویہ اختیار کیا جاتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اُشنا شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی نئی باتیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک بات نوٹ کی ہے کہ عورت کا رویہ جیسا بھی ہو اُن کو ہمیشہ منفی طور پر ہی لیا جاتا ہے۔
سیٹ پر موجود اگر کوئی اداکارہ کسی چیز کا مطالبہ کرتی ہے تو اس بات کو ہمیشہ منفی لیا جاتا ہے اور یہ کہا جاتا ہے کہ یہ اداکارہ ڈیمانڈنگ ہیں یا یہ اپنی چلاتی ہیں۔
اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ اگر اُس ہی سیٹ پر موجود کوئی اداکار یا سینئر اداکار 5 گنا زیادہ برا رویہ بھی اختیار کرے یا کسی چیز کی ڈیمانڈ کرے تو اُن کی بات فوراً مان لی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News