Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلبھوشن سمیت سزایافتہ غیرملکیوں کواپیل کاحق دینےکا بل منظور

Now Reading:

کلبھوشن سمیت سزایافتہ غیرملکیوں کواپیل کاحق دینےکا بل منظور
کلبھوشن

قومی اسمبلی نے کلبھوشن سمیت فوجی عدالتوں سے سزایافتہ مجرموں کو اپیل کا حق دینے اور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل منظورکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے بھارتی جاسوس کلبھوشن پرعالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو موثر بنانے کے لئے حقِ نظرثانی کا بل آرڈیننس 2020 منظور کرلیا۔

وزیر قانون فروغ نسیم نے فوجی عدالتوں سے سزایافتہ غیر مجرموں کو اپیل کا حق دینے کا بل پیش کیا، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے پیش کردہ بل کو قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔

فروغ نسیم نے بل کے حوالے سے ایوان میں کہا کہ یہ بل پاس نہ ہوتا تو بھارت یو این جاتا اور عالمی عدالت انصاف میں توہین کا مقدمہ درج کراتا، پاکستان کے مفاد میں اپوزیشن کو ملکر اس قانون کو منظور کرانا چاہیے تھا۔

آج اسمبلی اجلاس کے دوران اسٹیٹ بینک پاکستان ( ایس بی پی ) بینکنگ سروسز کارپوریشن ترمیمی بل 2020ء اور کاروباری تعمیر نو کمپنیات ترمیمی بل 2021ء بھی کثرت رائے سے منظور کئے گئے۔

Advertisement

قومی اسمبلی میں بابر اعوان نےانتخابات ترمیمی بل2020 ایوان میں پیش کیا جو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا جس کے تحت پاکستانی نژاد غیرملکیوں کو ووٹ کا حق ملے گا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی میں بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق قانون سازی پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔

 اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور ایوان میں کلبھوشن کو پھانسی دو کے نعرے گونجتے رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر