وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ الحمداللہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، عوام اوراداروں کاوزیراعظم پر مکمل اعتماد ہےاس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید لکھا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھےاورانتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو۔
الحمداللہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں،طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے،عوام اوراداروں کاوزیراعظم پر مکمل اعتماد ہےاس لئے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا،چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کواصلاحات سے علیحدہ دیکھےاورانتخابی اور عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو
Advertisement— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 11, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News