Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان صبروتحمل اور پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے،وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان صبروتحمل اور پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے،وزیر خارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن ، صبر و تحمل اور پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر یقین رکھتا ہے۔

برسلز میں یورپی یونین کی سیاسی اور سلامتی کمیٹی سے خطاب کرتے  ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن کے لئے روابط اور اقدامات کی پیشکش، ہماری طرف سے دہشت گردی اورکشمیر سمیت تمام معاملات پر بات چیت پر آمادگی اورافغانستان اور پاکستان ایکشن پلان برائے امن و یکجہتی کو فعال بنانا ہماری خارجہ پالیسی ویژن کے اہم اجزا ہیں جن پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کی راہ میں واحد بڑی رکاوٹ ہے۔

اجلاس کے بعد میڈیا  سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کسی قسم کی تنہائی کا شکار ہے، یہاں آنا ،اجلاس میں شرکت کرنا اور نیااسٹرٹیجک پلان طےکیاجارہاہے، سارےاقدامات اس بات کےمظہرہیں کہ ہمارےتعلقات بڑھ رہےہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا بھارت ہمیں تنہائی کاشکارکرنا چاہتا ہے مگر آج جو ہوا وہ اس کے برعکس ہے ، اقتصادی چیلنج 10ماہ نہیں کئی دہائیوں کی کوتاہیوں کانتیجہ ہے، دیرپا اقدامات پرجتنی سیاسی جماعتیں ساتھ اوراتفاق رائے بہترہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر