بجٹ منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
بجٹ 2020-21 میں حکومت نے اگلے مالی سال کیلئے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 610 ارب مقرر کردیا جبکہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کا نظرثانی شدہ ہدف 500 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔
اگلے مالی سال گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کا ہدف 36 ارب مقرر کیا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے مقابلے میں ہدف میں 9 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ آج اپوزیشن کے شور شرابے میں پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش ہوا۔
وزیر خزانہ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا اس بار غریب کو مکمل پیکج دیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فی صد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، کم سےکم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 40 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، ترقیاتی فنڈ 600 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر دیا گیا، کراچی بحالی منصوبے کے لیے وفاق 98 ارب روپے دے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
