پاکستان کے معروف میزبان اور اداکار یاسر حسین نے نویلے منگنی شدہ جوڑے منال خان اور احسن محسن اکرام کو منگنی کی مبارکباد دے دی۔
یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوی پر منال خان اور احسن محسن اکرام کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
اداکار یاسر کے جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا کہ بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
اس جوڑی کو جہاں کروڑوں مداحوں کی جانب سے منگنی کی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات کی جانب سے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر منال خان نے پستہ رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔
جبکہ اُن کے منگیتر احسن محسن نے آف وائٹ رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
گزشتہ روز منال خان اور احسن محسن اکرام کی منگنی کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں چند شوبز ستاروں سمیت اس جوڑی کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گئے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News