
شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ عزتیں سب کی برابر ہوتی ہیں ہم کسی کی پگڑی اچھالنا نہیں چاہتے
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت چاہتا ہے اسے قونصلررسائی نہ دی جائے، کلبھوشن کا کیس بگاڑنے والی مسلم لیگ(ن) ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی عدالت کی تجویزپر ہم نے کلبھوشن سےمتعلق اقدامات اٹھائے امید ہے کہ اپوزیشن بھارت کی چال کو سمجھے گا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیاجائےگا، ہم انتقام نہیں شفاف احتساب چاہتے ہیں
کوروناکے باعث سعودی حکومت نے مقامی لوگوں کوحج کی اجازت دی، کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے کےقائل ہیں اور نہ ہی انتقامی سیاست کے ہم آئی سی جے کی سفارشات پرعمل کر رہے ہییں۔
انھوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ عمران خان احتساب کےعمل میں این آر دیگا تو ایسا نہیں ہوگا،امید ہے اپوزیشن والے ناسمجھی کا ثبوت نہیں دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News