Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا، شہباز گل

Now Reading:

اگلا الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا، شہباز گل
شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہم اگلا الیکشن جیتیں یا ہاریں، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ممالک کی ایک لمبی فہرست ہے جہاں الیکٹرانک ووٹنگ نظام ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ آپ گلو بٹ کے نام پر الیکشن لڑنا اور جیتنا چاہتے ہیں لیکن یہ ہم نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اگلا الیکشن جیتیں یا ہاریں، الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہوگا۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ احسن اقبال صاحب کچھ تو حیا کریں، اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ ایسا نہ کریں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے درمیان پی ٹی آئی کے چاہنے والے زیادہ ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجٹ سے پہلے کہہ دیا تھا کہ اپوزیشن سائلنٹ موڈ پر رہے گی، ہمیں پتہ ہے کہ اورسیز پاکستانیوں میں مسلم لیگ (ن) کے ماننے والے کم ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تین سال میں عمران خان نے 52 کروڑ روپے بسکٹ اور چائے کے اخراجات سے بچائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر