Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 6, یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن قلندرز کے خلاف مشکلات کا شکار

Now Reading:

پی ایس ایل 6, یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن قلندرز کے خلاف مشکلات کا شکار

اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ لائن پی ایس ایل 6 کے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف مشکلات کا شکار  ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف  ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

شاداب خان کا خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ لاہور قلندرز کے بولرز نے غلط ثابت کردیا ہے۔

اننگز کا آغاز کرنے والے عثمان خواجہ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔

Advertisement

جیمز فالکنر نے روحیل نذیر کو ایک، حسین طلعت کو 8 اور پچھلے میچ کے ہیرو کولن منرو کو 4 رنز پر آؤٹ کرکے اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

جبکہ حارث رؤف نے کپتان شاداب خان کی اننگز کا خاتمہ 5 رنز پر کیا۔

دوسری جانب لاہور قلندرز نے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد فیضان کی جگہ ذیشان اشرف کو اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

 جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی اور عاقف جاوید کی جگہ علی خان اور فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان، کولن منرو، عثمان خواجہ، حسین طلعت، افتخار احمد، آصف علی، محمد موسیٰ، روحیل نذیر، فواداحمد، علی خان اور محمد وسیم شامل ہیں۔

Advertisement

لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان سہیل اختر، فخرزمان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، راشد خان، جیمز فولکنر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، حارث رؤف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

واضح رہے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر