
کراچی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے، میئرکراچی
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نےحقیقت میں عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ نااہل حکومت جھوٹ اور یوٹرن کےسہارےکھڑی ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی محبِ وطن جماعت ہے جس نے ملک اور جمہوریت کے لئے اپنی قیادت کی قربانیاں تک دیں ہیں، فواد چوہدری حب الوطنی کا درس کسی اور کو دیں۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے جو ملک اور عوام کی حالت کی ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آپ کی نااہل حکومت نے حقیقت میں عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔
سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لئے سلیکٹڈ حکومت کی منافقانہ اور غیر منصفانہ پالیسیاں یہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیشہ سندھ کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، سندھ کا پانی کسی اور نے نہیں وفاق اور پنجاب نے روکا۔
سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا مقدمہ پارٹی قیادت کی سربراہی میں سید مراد علی شاہ اچھی طرح لڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News