Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان خطےمیں امن کےقیام کاخواہاں ہے،شاہ محمودقریشی

Now Reading:

پاکستان خطےمیں امن کےقیام کاخواہاں ہے،شاہ محمودقریشی
Shah Mehmood

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کاکہناہےکہ پاکستان خطےمیں امن کے قیام کاخواہاں ہے، افغانستان میں امن کا قیام مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیرخارجہ کاتقریب سےخطاب میں کہناتھاکہ گزشتہ روز ملا برادرکی سربراہی میں طالبان وفد سے ملاقات ہوئی ہے، طالبان وفد کے ساتھ ہونے والی ملاقات سے مطمئن ہوں۔

وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ ٍافغانستان کاامن خطے کےامن سےمنسلک ہے،افغانستان میں امن پاکستان کے مفادمیں ہے۔ملک میں امن سے سرمایہ کاری اور ملازمت کے مواقع بڑھیں گے۔

وزیرخارجہ نے کہاکہ آج بھی 27لاکھ افغان پاکستان کے مہمان ہیں۔

ان کاکہناتھاکہاکہ ایک طبقہ ہےجوہرگز نہیں چاہتا کہ خطے میں امن و استحکام ہو،ملک میں بے روزگاری کے خاتمے کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ مودی کااگلا وار بابری مسجدہوگا کیونکہ مودی سرکار بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانا چاہتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نےبتایاکہ پاکستان ،ترکی اور ملائشیانے اسلاموفوبیاکامقابلہ کرنےکافیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں مشترکہ چینلز پراسلام کاحقیقی تشخص دنیا تک پہنچایاجائےگا۔

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پربھارتی اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ5اگست کا فیصلہ بھارت کی بہت بڑی حماقت تھی۔

اس سے قبل پاکستانی حکام کی افغان طالبان کے وفد سےملاقات ہوئی جس میں امن مذاکرات کی بحالی پر اتفاق کیاگیا۔

ترجمان دفترخارجہ کےمطابق افغان طالبان سےملاقات کےدوران پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےکی۔

ترجمان کےمطابق پاکستانی حکام اورافغان طالبان کےوفد کی ملاقات دفترخارجہ میں ہوئی۔جس میں افغان طالبان کے12رکنی وفد کی قیادت ملاعبدالغنی برادرنےکی۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ طالبان سیاسی کمیشن بننے کے بعد طالبان وفد کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ تھا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روزافغان طالبان کا 12 رکنی وفد پاکستان پہنچا تھا جب کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن زلمےخلیل زاد بھی اس سلسلے میں اسلام آباد میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق طالبان رہنماؤں کی زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کو وزارت خارجہ میں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پروزیرخارجہ کاکہنا تھاکہ پاک افغان برادرانہ تعلقات، مذہبی ثقافتی اور تاریخی بنیادوں پراستوارہیں،افغانستان میں عدم استحکام کا خمیازہ پاکستان اور افغانستان یکساں طور پربھگت رہے ہیں۔

وزیرخارجہ  نے مزید کہا پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے “مذاکرات” ہی مثبت اور  واحد راستہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر