Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کی کرپشن سے عاجز آچکی ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کی کرپشن سے عاجز آچکی ہے، فرخ حبیب

فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کی کرپشن سے عاجز آچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اندرون سندھ میں غربت ، مہلک بیماریوں کے تمام تر ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، بے حس سندھ حکومت ٹھس سے مس نہیں ہوئی، اب عوام انکے خلاف کھڑے ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ سمیت پورے ملک کے وزیراعظم ہیں اور وہ یکساں ترقی کے خواہاں ہیں، وزیراعظم ملک کی تمام اکائیوں کو یکساں مواقعے فراہم کرنے کے لئے حکومت کا عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عام عوام پر اضافی بوجھ ڈالے بغیر محصولات کا ہدف بڑھایا ہے، صوبائی شیئر 2704ارب سے بڑھ کر 3412 ارب ہوجائے گا،یہ اضافہ25 فیصد ہے، مختلف علاقوں میں فرق کو دور کرنے کے لئےجنوبی بلوچستان کے لئے  20 ارب ،کراچی ٹرانسمیشن پلان کے لئے98 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

  ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ کے لئے40 ارب،سندھ کے 14 اضلاع کے لئے 19.5ارب مختص کیے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان کا سندھ کے 14پسماندہ ترین اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی کے لئے446ارب لاگت کا پیکیج ایک تحفہ ہے۔

Advertisement

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ سندھ کے ان ترجیحی اضلاع میں بدین ،حیدرآباد ،لاڑکانہ ،ٹنڈویار، دادو،جیکب آباد،میرپور خاص،ٹنڈو محمد خان، گھوٹکی شامل ہیں جبکہ خیر پور،نوشہرو فیروز، سانگھڑ،شکار پوراور سکھر میں یہ منصوبے مکمل ہونے سے عوامی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کسی کو وزیراعظم بننا ہو تو مقدمات ختم، اگر ہٹانا ہو تو سو مقدمات بن جاتے ہیں‘‘
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
کوریا اورپاکستان ماحولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، چوہدری شافع حسین
خیبرپختون خوا اور مرکز کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کروں گا، فیصل کریم کنڈی
کسانوں کی محنت کو کسی کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھنے دونگا، وزیراعظم
قیمتوں میں اضافہ، 18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر