Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ

Now Reading:

سندھ کا بجٹ پیش،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ

سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ میں بطور وزیر خزانہ سندھ کا مالی سال 2021-22ء کا بجٹ پیش کیا۔

پیش کردہ بجٹ میں تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کردی گئی ہے۔

اپنی بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ مالی سال 22- 2021کیلئے صوبائی بجٹ میں 19.1فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، آئندہ بجٹ 22-2021 کے حجم کا تخمینہ 1477.903 ارب روپے لگایا گیا ہے جس کے مقابلہ میں وفاقی و صوبائی منتقلی سمیت کل وصولیاں 1452.168 ارب روپے ہوں گی جس میں 25.738 ارب روپے کا خسارہ ظاہر ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ورکس اینڈ سروسز کیلئے 16.03 ارب روپے مختص ہیں، ورکس اینڈ سروسز کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 30ارب روپے رکھے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صحت کی خدمات کیلئے بجٹ میں 29.5 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد صحت کی خدمات کیلئے172.08ارب رکھے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وباء سےنمٹنے کیلئے24.72 بلین روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔ ادویات کی خریداری کیلئے18ارب روپے اور آکسیجن کی خریداری کیلئے646.22ملین روپے کی رقم مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی ایچ آئی 26فیصد اضافےکے ساتھ 8.2 ارب روپے کردی جبکہ پی سی آر اور پی پی ای کٹس کی خریداری کیلئے2 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ایس آئی یو ٹی کو دی جانے والی گرانٹ میں 27 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ انڈس اسپتال کیلئے سالانہ گرانٹ 2.5 ارب روپے رکھی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صحت کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 18.50 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر کیلئے 18.61ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Advertisement

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کیلئے571.97ملین روپے ، محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈماس ٹرانزٹ کیلئے7.64 ارب  اور محکمہ ری ہیبی لٹیشن کیلئے 60.9فیصد اضافے کےساتھ1.840 ارب مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں زراعت سے وابستہ خواتین کیلئے 500 ملین روپے اور اسپیشل چلڈرن فنڈ کیلئے500 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ میں تعلیم کیلئے بجٹ میں 14.2 فیصد اضافے کے بعد 277.56 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لائیواسٹاک اینڈ فشریزکی معاونت کیلئے ایک ارب روپے رکھے ہیں جبکہ شہریوں کی فلاح و بہبود کیلئے16 ارب اور صوبے میں امن وامان کوبرقراررکھنے کیلئے119.97ارب روپے کیے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیش کردہ بجٹ میں مقامی کونسلز کے فنڈز کیلئے82 ارب روپے رکھے گئے ہیں جبکہ بلدیات کے بجٹ میں اضافہ کرکے10.48ارب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیش کردہ بجٹ میں بلدیاتی اداروں کےترقیاتی بجٹ کیلئے 25.500 ارب رکھے ہیں جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کیلئے مختص شدہ 7.52ارب رکھے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کی بحالی کیلئے 1.70 ارب روپے ، ایس ایم ایز کے توسط سے صنعتی ترقی کیلئے 3 ارب روپے اور کم لاگت کی ہاؤسنگ کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستحق افراد کی معاونت اورمعیشت کی بحالی کیلئے30.90ارب روپے جبکہ زراعت کے شعبے کی بحالی کیلئے 3 ارب روپے اور ترقیاتی اخراجات کیلئے 329.033 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی اے ڈی پی میں 43.5 فیصد اضافے کے بعد 222.500ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ ضلعی اے ڈی پی میں 100 فیصد اضافے کے بعد 30ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے  یہ بھی کہا کہ جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی ہے عوام نے ہمیشہ ترقیاتی پروگرامز کی حمایت کی ہے۔ ہماری کامیابیوں کی تعمیر ہماری پالیسیوں کا تسلسل ہے، ہم نے صحت کے شعبہ کی توسیع و پھیلاؤ کے لیے ایک مفصل لائحہ عمل پر کام کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ کے عوام نے پے درپے انتخابات میں گورننس حکمرانی کو ہمارے ہاتھ میں سونپ کر صوبے کے لیے ہماری خدمات کو تسلیم کیا، خاص طور پر 2018 کے عام انتخابات میں جہاں ہم نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں اور ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ خدمات کرنے کا موقع ملا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر