Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجٹ عوامی ہے اور اسی کی کرپٹ اپوزیشن کو پریشانی ہے، شہباز گِل

Now Reading:

بجٹ عوامی ہے اور اسی کی کرپٹ اپوزیشن کو پریشانی ہے، شہباز گِل
شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ بجٹ عوامی ہے اور اسی کی کرپٹ اپوزیشن کو پریشانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی منڈیاں لگانے والے عدالتوں سے بھاگے اور مفرور ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ نااہل جانتے ہیں کہ عوام کو ریلیف دینے کا سلسلہ چل پڑا تو انکی سیاست دفن ہو جائے گی۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ بجٹ عوامی ہے اور اسی کی کرپٹ اپوزیشن کو پریشانی ہے،عوام فلاحی بجٹ دیکھ کر انہیں سوائے پروپیگنڈے کے کچھ نہیں سوجھ رہا۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو پہلے دن تقریر اور بجٹ اسپیچ نہ کرنے دینے والوں کو اخلاقیات یاد آئی ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر شہباز گِل کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کے جعلی علمبرداروں کو آج جمہوری روایات کی یاد ستا رہی ہے، پہلے دن سے ایوان کے وقار کو داؤ پر لگانے والوں کو آج ایوان کی تکریم یاد آئی ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ نااہلوں کے نزدیک آج بھی جمہوریت وہ ہے جس کا حصہ وہ خود ہوں، جی حضوری اور خوشامد کرکے پارٹی ترجمان بننے والے صرف دوسروں پر انگلیاں اٹھا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر