Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب

Now Reading:

کل پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے  کہ کل پارلیمان میں جو ہوا بہت افسوسناک  ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کی  ترجمان مریم  اورنگزیب  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کل حکومت نے قائدِ حزبِ اختلاف اور اپوزیشن  پر حملہ نہیں کیا بلکہ پارلیمنٹ پہ حملہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران صاحب نے اپنے دستخطوں سے آٹا، چینی ، براڈ شیٹ اور رنگ روڈ میں ڈاکہ ڈالا اور پھر شور مچا کر کمیشن اور انکوائیری کا حکم دیا، وزراء شروع ہی سے اجلاس میں گالی دینے، حملہ کرنے اور شہباز شریف کی تقریر روکنے کے لئے آئے تھے۔

مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب نے کابینہ کے اجلاس میں عوام دشمن بجٹ میں مہنگائی اور ٹیکس ختم کرنے کا حکم نہیں بلکہ شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملے کا حکم دیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ وزراء اور کرائے کے ترجمان پارلیمان میں اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف اور اپوزیشن پہ حملہ کرنے آئے تھے، عمران صاحب نے کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلا کر شہباز شریف اور اپوزیشن کو گالی دینے کا حکم دیا۔

Advertisement

مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا ہے کہ عمران صاحب نے شہباز شریف کی تقرری عوام تک نہ پہنچنے کا حکم دیا، حکومتی ارکان نے بے بس ہو کر گالی دی کیونکہ شہباز شریف صاحب کی تقریر نہ رُک سکی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب عمران صاحب کے حکم کی تعمیل نہیں ہو رہی تھی اور شہباز شریف صاحب کی تقریر جاری رہی تو تقریر روکنے کے کئے شہباز شریف صاحب پہ بجٹ کی کتاب پھینکی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر