Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے بابراعوان کی ملاقات
PM Meeting With Babar Awan

وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورت حال اور قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں احتساب کے جاری عمل اور حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، بلیک میلنگ برداشت نہیں کریں گے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں کو مایوسی ہوگی، معاشی صورت حال میں بہتری کے لیے دن رات کام جاری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کشمیر میں جاری مسلسل لاک ڈاون پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے حقوق کے لیے سیاسی اور سفارت کاری کی کوششیں جاری رہیں گی۔

Advertisement

جبکہ ملاقات میں تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا کہ معاشی حالات کی بہتری کے لیے درست سمت کا تعین ہوچکا ہے، ملک کو پہلی بار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جارہا ہے۔

بابراعوان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے ملکی ترقی کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کبھی نہیں کیا، 50 سال سے مسلط مافیا کے خلاف وزیراعظم نے تاریخی جدوجہد کی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے مزید کہا کہ احتساب اور شفافیت موجودہ حکومت کی اہم کامیابی ہے، غریب کا تحفظ اور عزت نفس کا خیال حکومتی ترجیح ہے، ریاست مدینہ کا ماڈل اپنانا بہترین طرز حکمرانی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے معروف صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے جبکہ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لئے لائحہ عمل تشکیل دے دیا ہے، اس سلسلے میں کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے تاکہ نیب اور کاروباری برادری سے متعلق معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جا سکے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر