
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف صحافی اور میزبان وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ جہاز میں ایک مسافر نے اُنہیں گلوکار عاطف اسلم سمجھ لیا تھا۔
حال ہی میں وسیم بادامی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے میزبان کو اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سُنایا۔
وسیم بادامی نے بتایا کہ مسافر نے مجھے گلوکار عاطف اسلم سمجھ کر آٹو گراف مانگ لیا تھا۔
[amazonad category=”Electronics”]
وسیم بادامی نے کہا کہ میں جہاز میں سوار تھا جو کہ اُڑان بھرنے کے لیے تیار تھا کہ اتنے میں ایک شخص میرے پاس آیا اور اونچی آواز میں مجھ سے کہا، مجھے آپ کا آٹوگراف چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اُس شخص کی فرمائش سُن کر حیران ہوگیا کہ سیلفیوں کے اس دور میں بھی لوگ آٹوگراف لیتے ہیں۔
وسیم بادامی نے کہا کہ میں جیسے ہی آٹوگراف لکھنے لگا تو اُس شخص نے مجھ سے کہا،سر آپ نے تاجدارِ حرم بہت ہی کمال پڑھا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میں نے جیسے ہی اُس شخص کی یہ بات سُنی تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں اپنا سر کیسے اُٹھاؤں کیونکہ وہاں بہت مسافر تھے اور وہ شخص مجھے عاطف اسلم سمجھ رہا تھا۔
واضح رہے کہ عاطف اسلم نے اپنی خوبصورت اور سحر انگیز آواز میں تاجدارِ حرم پڑھا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News