Advertisement
Advertisement
Advertisement

ووٹ ڈالنے کا حق ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، صدر عارف علوی

Now Reading:

ووٹ ڈالنے کا حق ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے ، صدر عارف علوی
صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنے کا حق ملک کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرِ صدارت انٹرنیٹ ووٹنگ میں ابھرتی ٹیکنالوجیز کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انتخابی قوانین میں ترامیم پر الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کرنے کی ضرورت ہے، انتخابی عمل  کے نفاذ کے بارے میں حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

[amazonad category=”Auto”]

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نظام میں موجود کمزوریوں کے باعث عوام کو بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، حکومتی ادارے اصلاحاتی عمل شفافیت سے انجام دینے میں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق 90 لاکھ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے آئی ووٹنگ بارے غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے مابین روابط بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر اعظم خان سواتی نے کہا کہ ماضی میں الیکشن کمیشن کی رضامندی سے الیکشن ایکٹ 2017ء میں 49 ترامیم شامل کی گئیں، متعلقہ اداروں کو انتخابی عمل کی شفافیت اور ساکھ یقینی بنانے کیلئے جاری اصلاحاتی عمل کی حمایت کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر