وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی گاڑیوں والے قانون سے بچ جاتےہیں، قانون صرف غریب کودیکھ کرحرکت میں آتا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد کو منشیات سے پاک کریں ، اسلام آباد میں جرائم کاخاتمہ ہمارامشن ہے۔
منشیات اورآئس کے ڈیلرزکو فوری ختم کیا جائے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ امن وامان سے سرمایہ کاری آتی ہے ، اسلام آباد پولیس میں ایگل اسکواڈ کاآغاز کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایگل اسکواڈ کو 20 گاڑیاں بھی دی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News