Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چوتھے روز بھی کارروائی جاری

Now Reading:

کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے چوتھے روز بھی کارروائی جاری

کراچی میں سپریم کورٹ کے احکامات پر الہ دین پارک ، کے ڈی اے ، فیڈرل بی ایریا بلاک 15 ، گجر اور اورنگی نالے  پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آج چوتھا روز ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئیر ڈائريکٹر بشیر صدیقی آپریشن کی قیادت کررہے ہیں۔

 محکمہ انسداد تجاوزات ضلع شرقی کے افسران و اہلکار بھی کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔

محکمہ انسداد تجاوزات کو ضلعی انتظامیہ ، رینجرز، پولیس اور سٹی وارڈنز کی معاونت حاصل ہے۔

بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ الہ دین پارک میں قائم شاپنگ مال ، پویلین اینڈ کلب اور فوڈ کمپلیکس کی مسماری کا آغاز کیا جاچکا ہے جبکہ گذشتہ روز کی کارروائی میں شاپنگ مال کا کوریڈور مسمار کردیا گیا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال میں قائم مزید دکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے  جبکہ پویلین اینڈ کلب کا مرکزی گیٹ ، سیکورٹی چوکی اور دیواریں مسمار کی جا چکی ہیں۔

وہی دوسری جانب کے ڈی اے آفیسرز کلب کشمیر روڈ پر بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

کلب میں قائم شادی ہالز مسمار کئے جارہے ہیں جبکہ آفیسرز کلب میں قائم کچن، ڈائننگ ہال اور دیگر تجاوزات بھی منہدم کی جارہی ہیں۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ایس ٹی 14 پر بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے ، وہاں بھی ایس ٹی 14 پر قائم کچے پکے مکانات کو مسمار کیا جارہا ہے۔

اس سے قبل کئی دکانیں، گودام اور دیگر تجاوزات منہدم کی گئی تھیں۔

گجرنالے اور اورنگی نالے کی بحالی کا آپریشن بھی جاری ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گجر نالہ پر بھی چونا ڈپو، لیاقت آباد اور حاجی مرید گوٹھ کے قریب کارروائیاں جاری ہیں۔

اورنگی نالے  پر بھی تین مختلف مقامات پر تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے۔

بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ تمام آپریشنز کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ہیوی مشینری کے ذریعے مسماری کا کام جاری ہے، غیر قانونی تعمیرات کی مکمل مسماری میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر