مائیگرین جسے آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے جو کہ عام درد نہیں ہوتا اور نہ ہی آسانی سے ختم ہوتا ہے۔
بعض اس درد کی شدت میں اس حد تک اضافہ ہوجاتا ہے کہ اسے برادشت کرنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ اس در میں ٹیسیں اٹھتی ہیں۔
مائیگرین کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے تاہم گھریلو ٹوٹکے اپنا کر وقتی طور پر آرام حاصل کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میگرین کے مریضوں کو چاہیئے کہ اپنا طرز زندگی ایسا رکھیں جس میں سر درد اٹھنے کا امکان کم سے کم ہو جیسے اسکرینز کا بہت کم استعمال، وقت پر آرام اور دماغ کو زیادہ تھکانے سے گریز کیا جائے۔
کچھ ٹوٹکوں پر عمل کرکے میگرین پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
سر کو ٹھنڈک پہنچائیں:
آدھے سر کے درد کے وقت سر کو ٹھنڈک پہنچائیں، سب سے بہترین طریقہ ٹھنڈے پانی کا شاور لینا ہے۔ ایک اور طریقہ برف سے مدد لینے کا بھی ہے۔
تولیہ میں برف کے چند ٹکڑے لپیٹ کر 15 منٹ کے لئے ماتھے پر رکھیں، 15 منٹ بعد ہٹا کر دیکھیں سر درد میں واضح کمی محسوس ہوگی۔
سر کو آرام پہنچائیں:
سر کے بالوں کو جکڑ کر رکھنا بھی سر میں تکلیف پیدا کرتا ہے۔ سر درد کے وقت خواتین کو چاہیئے کہ بالوں کو ڈھیلا کردیں تاکہ مسلز کو آرام مل سکے۔
اسی طرح اگر آپ نے سر پر اسکارف یا ہیٹ پہنا ہوا ہے تو سر درد کے وقت اسے اتار دیں۔
مدھم روشنیوں کا استعمال:
مائیگرین کے وقت جس جگہ آپ موجود ہیں وہاں کی روشنیاں مدھم کردیں، کھڑکیوں پر پردے ڈال دیں۔ مستقل سر درد کا شکار رہنے والوں کو کمپیوٹر اور موبائل کی برائٹ نیس کم رکھنی چاہیئے۔
تیز دھوپ میں نکلتے ہوئے سن گلاسز کا استعمال لازمی کریں۔
کافی بہترین حل:
سر درد اور تھکن کا فوری علاج کافی ہے، کافی کا ایک بہترین کپ سر درد میں خاصی حد تک کمی کرسکتا ہے۔
جبڑے کو آرام دیں:
بعض اوقات بہت دیر تک چیونگم چبانے سے بھی سر درد کا احساس ہوتا ہے، اسی طرح پین یا کوئی سخت چیز چبانے، دانت پیسنے کی عادت بھی سر درد پیدا کرسکتی ہے۔
اس بارے میں ماہر دندان سے رجوع کریں اور اس عادت سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کریں۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
