
ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر لاٹھی چارج اوربدسلوکی کی شدید مذمت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نےاپوزیشن ارکان پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان پر تشدد اور انہیں اجلاس میں شرکت سے روکنا فسطائیت کی انتہاء ہے، انتشار اور جبر کے ہتھکنڈے غیرجمہوری، غیرپارلیمانی اور غیرسیاسی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بدقسمتی سے جمہوری احتجاج، اختلاف رائے اور تنقید کو ذاتی دشمنی بنا دیا ہے، پہلے قومی اسمبلی میں غیرجمہوری رویہ اپنایا گیا، اب یہی رویے بلوچستان اسمبلی میں نظر آرہے ہیں، بلوچستان اسمبلی میں یہ انتشاراچھی چیز نہیں، ارکان اسمبلی کی عزت ووقار کی پامالی قابل مذمت ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے جائز مطالبات اور محرومیوں کو دور کیا جائے، حکومت ارکان اسمبلی کی بات سنے، لاٹھی چارج، اجلاس میں شرکت سے روکنا مسئلے کا حل نہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ دونوں اطراف تحمل اور بالغ نظری کا مظاہرے کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News