Advertisement
Advertisement
Advertisement

ان کے غلط قرضوں کی وجہ سے ہمیں سود دینا پڑرہا ہے، عمرایوب

Now Reading:

ان کے غلط قرضوں کی وجہ سے ہمیں سود دینا پڑرہا ہے، عمرایوب

وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ان کےغلط قرضوں کی وجہ سے ہمیں سود دینا پڑرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب نے کہا کہ جی آئی ڈی سی کے 295 ارب روپے کہاں گئے؟ انہوں نے اربوں روپے کھائے اور ڈکار بھی نہیں ماری۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک کے باوجود ن لیگ کے دور میں سرمایہ کاری نہیں ہوئی، اسلام آباد میں 23 ارب ڈالر کے قرضوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، پنجاب حکومت نے 1200 میگاواٹ کا چوتھا ایل این جی پلانٹ منظور کیا، ایل این جی پلانٹ کی قیمت 80 ارب روپے تھی۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ ن لیگ نے سیکیورٹی وقانونی معاملات دیکھے بغیر پلانٹ کو منظور کیا، این پی سی سی نے ایل این جی پلانٹ خریدنے سے منع کیا، این پی سی سی نے کہا کہ ایل این جی پلانٹ 90 فیصد چلے گا ہی نہیں۔

 ذرائع کے مطابق عمر ایوب کا کہنا ہے کہ لاہور میں نندی پور پراجیکٹس پر 62 ارب روپے دینے تھے، فیول چارجز کے 62 ارب روپے کسی اور جگہ استعمال کردیے گئے، اربوں روپے کے ٹیکے لگائے گئے جس پر قانونی کارروائی کی جائے۔

Advertisement

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 1445 ارب روپے کی بارودی سرنگیں ن لیگ نے دیں، عمران خان نے 4 ہزار ارب روپے کا فائدہ عوام کو دیا، ن لیگ کے دور میں آرایف او کا استعمال 29 فیصد تھا، ہم نے آرایف او کا استعمال 4 فیصد کر کے اربوں روپے بچائے۔

عمرایوب کا کہنا ہے کہ 70 فیصد انرجی امپورٹڈفیول پرتھی کیونکہ ان کے کھانچے تھے، معاہدہ تھا بجلی استعمال کریں یا نہ کریں ادائیگی کرنا ہوگی، ن لیگ نے 4 ہزار میگاواٹ ری نیوایبل انرجی کوختم کیا، ایل این جی درآمد کیلئے ری نیوایبل انرجی کے پراجیکٹ کو ختم کیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے معاشی امور عمر ایوب کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے دوبارہ ری نیوایبل انرجی پراجیکٹ کوبحال کیا، سولرانرجی کا ٹیرف 24 سے ساڑھے 6 روپے ہوگیا، اسلام آباد میں ن لیگ نے سڑکیں بنائیں نہ پانی دیا، ن لیگ کی حکومت گئی تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، اسلام آباد کی آمدن اور اخراجات میں واضح فرق تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر