
سکھر میں منڈو ڈیرو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی کی زد میں آکر 2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ روہڑی پنوعاقل کے درمیان منڈو دیرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا ہے، چاروں بچے مویشی چراتے ہوئے ریلوے ٹریک پر بیٹھے تھے کہ اچانک مال گاڑی کے آنے پر بچے اس کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔
حادثے میں 13 سالہ عبدالحمید اور 12 سالہ فتح محمد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ امام اللہ چوہان اور ثناء اللہ زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ مال گاڑی پنجاب سے کراچی جا رہی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News