
معروف بھارتی گلوکارہ کورونا سے زندگی کی بازی ہا ر گئی
بھارت کی معروف گلوکارہ تاپو مشرا کورونا سے زندگی کی بازی ہا ر گئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 36 سالہ گلوکارہ میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ بھارتی شہر بھوبنیشور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
[amazonad category=”Electronics”]
بھارت کی مقامی اڈیہ زبان کی معروف گلوکارہ دو روز قبل طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم آج وہ چل بسیں۔
گزشتہ ماہ گلوکارہ کے والد بھی کورونا سے چل بسے تھے جس کے بعد گلوکارہ بھی کورونا کا شکار ہوگئی تھیں۔
بالی وڈ کی معرو ف شخصیات نے گلوکا ر ہ کی موت پر اظہا ر افسوس اور شوبز انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ تاپو مشرا نے 150 فلموں میں گیت گائے اور ان کے گیتوں کو مدا حوں کی جا نب سے بے حد پسندیدگی بھی ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News