Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور آسٹریلیا میں معیشت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،شہباز شریف

Now Reading:

پاکستان اور آسٹریلیا میں معیشت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں،شہباز شریف
شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا میں معیشت و تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ آسٹریلیا نے کورونا وباء پر قابل تحسین کوششوں سے قابو پایا۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ زراعت خاص طور پر ڈیری اور گندم کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون باہمی مفاد میں اور وقت کی ضرورت ہے جبکہ پاکستان ڈیری کے شعبے میں آسٹریلیا کے تجربے سے بالخصوص سیکھ سکتا ہے۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مزید کہا کہ طالب علموں کے ایکسچینج پروگرام کے فروغ سے تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھ سکتا ہے جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی دونوں ممالک وسیع تعاون کے امکانات کو بروئے کار لاکر باہمی فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

ملاقات میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کے لئے وقت دینے اور خیرسگالی کے جذبات کے اظہار پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے دور میں عوامی ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف کی کارکردگی اور جذبے کی تعریف کی۔

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر جیفری شاء نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹریڈ کے شعبے میں دونوں ممالک میں تعاون سے باہمی مفاد حاصل ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کیڈٹ کالج پلندری کادورہ، شرکاء کا افواج پاکستان کوشاندار خراجِ تحسین
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر