Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ

Now Reading:

پنجاب میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ
Dengue

پنجاب میں ڈینگی سےمتاثرہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہوگیا، 24گھنٹوں کے دوران 64 افرادمیں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب کےتمام اسپتالوں میں ڈینگی کے 500 مریض زیرعلاج ہیں، رواں سال 4700مریض سامنےآئےجن میں سے 4056 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو جاچکے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کےمطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں پنجاب میں 131مریض ڈسچارج ہوئے ہیں جبکہ نئےکیسز میں راولپنڈی میں 132، لاہور میں 9، شیخوپورہ سےایک کیس سامنے آیا۔

اسپتال انتظامیہ کاکہناہےکہ ملتان سے2 ، مظفرگڑھ سے5،گجرات سے 05اور حافظ آباد سے1،سیالکوٹ سے 01،بہاولنگر سے02، رحیم یار خان سے 1، خانیوال سے 1اور حافظ آباد سے کیس سامنے آیا سیالکوٹ سے 1, سرگودھا سے3, لیہ سے 1جبکہ اٹک سے 2 کیس رپورٹ ہوئے۔

 گذشتہ 24گھنٹوں میں فیصل آباد سے3،ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 2 اور شیخوپورہ سے 1 کیس رپورٹ ہوا۔ اس وقت پنجاب میں زیر علاج مریضوں میں سے 06 مریض انتہائی نگہداشت میں جبکہ باقی خطرے سے باہر ہیں۔

Advertisement

 ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزی گروپ  کے مطابق پنجاب میں رواں سال یکم جنوری سےاب تک ڈینگی سے 09 اموات ہوئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کی صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

 گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھرمیں 2لاکھ 30ہزار854اندرونی جبکہ 71ہزاربیرونی

 مقامات کوچیک کیا۔ایک ہزار876مقامات سےڈینگی لاروا کوتلف بھی کیا گیاہے۔

 گذشتہ روزصوبہ بھرسے ڈینگی لاروا کی موجودگی اورغفلت برتنے پر 160کمرشل مقامات کے خلاف مقدمات درج جبکہ66افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح ڈینگی لاروا کی موجودگی پر 1500سے زائدافرادکو وارننگ جاری کی گئی ہے۔

 راولپنڈی میں عوام کی سہولت کیلیے موبائل اسکریننگ یونٹس میں تمام ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے،شہر میں اس وقت کل05موبائل ہیلتھ یونٹس کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

پنجاب بھرمیں عوام کو ان کے درواذے پر ڈینگی اور دیگر ٹیسٹ کروانے کی سہولت مفت فراہم کی جا رہی ہےاوروائرس پر قابو پانے کے لیے ڈاکٹروں، نرسوں اور فیلڈ اسٹاف کی ہنگامی بنیادوں پر بھرتیاں بھی کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر