
گزشتہ روز مفتی قوی کی قابل اعتراض ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ویڈیو کال پر کسی خاتون سے برہنہ حالت میں قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
ویڈیو کے حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کیمرے والا موبائل ہی نہیں تھا تو ویڈیو کال کیسے کرتا؟ جو ویڈیو مجھ سے منسوب کی جارہی ہے اس میں نظر آنے والی جسامت میری نہیں، کسی نے میری تصویر لگا کر کسی اور کا جسم جوڑا اور میرے نام سے منسوب کردی تاکہ شہرت اور پیسہ کمایا جاسکے۔
اُن کا کہنا ہے کہ ویڈیو وائرل کرنے والے وہی لوگ ہیں جو جھوٹی باتیں پھیلا کر ویڈیوز وائرل ہونے سے یوٹیوب کے ذریعے پیسے کماتے ہیں، ایسے افراد علماء کی ویڈیوز ایڈٹ کرکے وائرل کرتے ہیں اور انہیں بدنام کیا جاتا ہے، جس کا فائدہ علماء کا مخالف طبقہ اٹھاتا ہے۔
مفتی قوی نے مزید بتایا کہ گھر والوں نے اُن سے اینڈرائیڈ فون لے رکھا ہے جبکہ اُن کے پاس تو 25 سو روپے والا سادہ سا فون ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News