
پی آئی اے نے لندن سے اسلام آباد کے لئے دوطرفہ خصوصی چارٹر پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی ایئر لائن نے برطانیہ کے شہر لندن کے لئے دو طرفہ چارٹر پروازوں میں اضافہ کیا ہے، چارٹرڈ پروازیں 31 جولائی تک چلائی جائیں گی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ10 جولائی سے 8 خصوصی چارٹرڈ پروازیں آپریٹ کی جائیں گی اور پہلی پرواز 10 جولائی لندن سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ جاری شیڈول کے مطابق دو طرفہ پروازیں 12،14،17،22،24 ، 28اور 31 جولائی تک پروازوں کی آمد وروانگی ہو گی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے ہائی فلائی کے جہاز چارٹر کرکے آپریٹ کرے گی ۔ چارٹر پروازوں کے ذریعے لندن جانے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News