
ملتان میں حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی کے 780 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی کے سالانہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادراورسجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دے کرکیا۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی احمد حسین ڈہیڑ ،ملک عامر ڈوگر،،زین قریشی، پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریشی، رہنما تحریک انصاف خالد جاوید وڑائچ، وزیر توانائی اختر ملک، معاون خصوصی وزیر اعلیٰ جاوید اختر موجودتھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی۔غسل کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں جبکہ عرس میں شرکت کے لئے سندھ سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعدادمیں زائرین شریک ہیں۔
سہ روز عرس کی تقریبات کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔
واضح رہے کہ حضرت بہاؤالدین زکریا ملتانی سلسلہ سہروردیہ کے بڑے کامل اور مبلغ اسلام تھے۔ان کی ولادت 27 رمضان المبارک 578 ہجری میں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News