
پاکستان اور سری لنکا کے مابین لاہور میں کھیلے جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکانے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے پاک سری لنکا ٹی ٹوئینٹی سیریز میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔
All over. All out. Sri Lanka win the first #PAKvSL T20I by 64 runs.
SCORECARD ➡️ https://t.co/zPnib3feRF pic.twitter.com/lgt8aUIP90
Advertisement— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2019
پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور احمد شہزاد نے کیا۔ بابر اعظم آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی تھے جس کے بعد عمر اکمل کھیلنے آئے اور وہ کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد احمد شہزاد بھی صرف چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
افتخار احمد کی اچھی اننگز ایک انتہائی فضول رن آؤٹ پر ختم ہو گئی۔ پاکستان کے دونوں کھلاڑی ایک ہی طرف موجود تھے جب پیچ کے دوسری طرف وکٹ گرا دیں گئیں۔ افتخار نے 25 رنز بنائے۔
اس کے بعد سرفراز جو کھل کر نہیں کھیل پا رہے تھے آؤٹ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ اس کے بعد عماد وسیم آئے اور گئے۔ یہ پاکستان کی چھٹی وکٹ تھی۔
عماد کے بعد آصف علی اور فہیم اشرف آوٹ ہوئے۔
اس سے قبل، پاکستان کی جانب سے ہوم ڈیبیو کرنے والے محمد حسنین نے اپنے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیٹ ٹرک حاصل کر کے پاکستان کی میچ میں واپسی ممکن بنائی۔
Bhanuka Rajapaksa, 15.6 lbw ☝️🏼
Dasun Shanaka 18.1 ☝️🏼
Shehan Jayasuriya, 18.2 🎩Ladies and gentlemen, boys and girls, meet the new hat-trick hero of Pakistan, @MHasnainPak ⚡️#PAKvSL LIVE ▶️ https://t.co/CpcfbLfNGM | @TheRealPCB_Live pic.twitter.com/NhjIG0DKa1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 5, 2019
سری لنکا کی جانب سے اوپنر دنشکا گناتھلاکا نے سری لنکا کو عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے 57 رنز بنائے۔ ان کا ساتھ دینے والے اوشکا فرنینڈو 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کےکپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے بولنگ کا فیصلہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے کے امکان کے باعث کیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن کپتان دسن شناکا کا کہنا تھا کہ وہ پہلے کھیلتے ہوئے کم از کم 170 رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔
اس میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد کے علاوہ بابر اعظم، احمد شہزاد، افتخار احمد، عمر اکمل، فہیم اشرف، آصف علی، محمد عامر، شاداب خان، عماد وسیم اور محمد حسنین شامل ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم میں دسن شناکا (کپتان)، منود بھنوکا، ونندو ہسارنگا، نوان پرادیپ، اوشکا فرنینڈو، دنشکا گناتھلاکا، شیہان جے سوریا، بھنوکا راجاپکسا، کسن رجیتھا، لکشن سنداکن اور اسورو اڈانا شامل ہیں۔
اس سے قبل، دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلے جانے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو 2-0 سے شکست دی تھی۔
پاکستان اس وقت ٹی ٹوئنٹی کی بین الاقوامی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے اور اس کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ریکارڈ بھی بہت اچھا رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین اب تک کھیلے جانے والے 18 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو 15 میں فتح اور صرف تین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم عالمی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہے اور ان کے ٹی ٹوئنٹی کپتان لستھ ملنگا سمیت کئی کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی حامی نہیں بھری تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News