Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹاک شوز کے میزبان صبور علی سے جان بوجھ کر کونسے سوال کرتے ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

Now Reading:

ٹاک شوز کے میزبان صبور علی سے جان بوجھ کر کونسے سوال کرتے ہیں؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبورعلی نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ صبورعلی کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ٹاک شوز میں میزبان کی جانب سے کیے جانے والے غیر اخلاقی سوالات پر بات کر رہی ہیں۔

[amazonad category=”Auto”]

صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹاک شوز کے میزبان اپنے مقاصد کے لیےجان کر اُن سے اُن کی والدہ کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔

حال ہی میں صبور علی نے ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی زندگی کے مختلف واقعات کے بارے میں گفتگو کی۔

Advertisement

دوران انٹرویو صبور علی نے انکشاف کیا کہ وہ جب بھی ٹاک شوز میں جاتی ہیں تو وہاں جان بوجھ کر اُن سے اُن کی والدہ کے بارے میں سوالات کیے جاتے ہیں۔

صبور علی نے کہا کہ مجھے یہ سب دیکھ کر بہت عجیب لگتا ہے کہ کوئی کسی سے اُس بارے میں سوال کرسکتا ہے جو اُس کی کمزوری ہو۔

صبور علی نے کہا کہ ہم بہن بھائیوں کے لیے ہماری والدہ کے بارے میں گفتگو کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ ہم جذباتی ہوجاتے ہیں اور دل بھر آتا ہے۔

لیکن اس کے باوجود بھی ٹاک شوز کے میزبان صرف اپنے شو کی ریٹنگ کے مقصد کی خاطر مجھ سے اس بارے میں لازمی سوالات کرتے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب ہم تینوں بہن بھائی ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں تو ہم اُس وقت بھی ہماری والدہ کے بارے میں  کوئی بات چیت نہیں کرتے کیونکہ ہمیں معلوم ہے کہ سب ہی غمزدہ ہوجائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ جب میزبان مجھ سے سوال کرے گا تو مجھے اسکرین پر زوم کرکے دِکھایا جائے اور پھر نہ چاہتے ہوئے بھی آنسو آجاتے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ صبور علی اور سجل علی کی والدہ جان لیوا کینسر میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 2017 میں انتقال کر گئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر